منی لانڈرنگ کیس ۔۔نورافتیحی اور جیکولین فرننڈس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

Dec 14, 2021 | 15:59:PM
اعتراف کرلیا
کیپشن: جیکو لین فرننڈس اور نورا فتیحی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی اور جیکولین فرننڈس نے منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش ملزم سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں کے تحائف وصول کرنے کا اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ اکرم سے متعلق تشویشناک خبر ۔۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندر شیکھر سے تفتیش کررہا ہے تفتیش میں جیکولین فرننڈس اور نورا فتیحی کوشامل کیا گیا ہے ۔دونوں اداکاروں نے ملزم سے قیمتی تحائف لینے کا اعتراف کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم کیخلاف چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں چندر شیکھر،ان کی بیوی لینا ماریا پال اور چھ دیگر لوگوں نے اس حوالے سے کلیدی کردار اداکیا۔تفتیش میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے دفتری نمبر سے "جھوٹی" کال کرکے جیکولین فرننڈس سے دوستی کی۔جبکہ نورا فتیحی چنئی میں ایک چیریٹی ایونٹ میں لینا کے ساتھ رابطے میں آئیں۔
دوران تفتیش نورا فتیحی نے انکشاف کیا کہ چندر شیکھر نے اسے بی ایم ڈبلیوسیڈان تحفے میں دی۔یہ تحفہ انہوں نے اپنی بیوی کے ہاتھوں بھجوایا اس کے ساتھ ایک آئی فون بھی بھجوایا۔ جبکہ جیکولین فرننڈس نے چندر شیکھر سے 1.5 لاکھ ڈالر قرض کے ساتھ ساتھ تحائف لینے کا اعتراف کیا ہے جن میں 52 لاکھ روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی ایک فارسی بلی شامل تھی۔کچھ بالیاں،ایک بریسلٹ بھی تحفہ میں حاصل کیا ۔
تفتیش میں مزید انکشاف کیا گیا کہ مجرم فروری سے جیکولین فرننڈس کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:دپیکا اوررنویر سنگھ کی کامیاب شادی کے پیچھے راز کیا ہے ۔۔؟؟اداکارہ نےبتادیا