افغانستان کے صوبہ خوست میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک،7 زخمی

Aug 14, 2023 | 17:40:PM
افغانستان کے صوبہ خوست میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک،7 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک ہوٹل کے اندر زوردار دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی مشرق کے صوبہ  خوست میں ایک مقامی ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو ئے ہیں۔

خوست کے میڈیا آفس نے کہا کہ دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے.

خوست کے میڈیا آفس نے کہا کہ اصل میں پاکستان کے وزیرستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگ، جو کہ سرحد کے بالکل قریب ہے اور جہاں برسوں سے مختلف عسکریت پسند گروپ کام کر رہے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق، 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے نکلنے اور طالبان کے قبضے کے بعد سے بم دھماکوں اور دیگر تشدد میں ایک ہزار سے زیادہ افغان شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد دعویٰ کیا گیا تھا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر کی گئی ہے تاہم اس عرصے میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد بم دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کی حلف برداری تقریب،آرمی چیف کی شرکت، بڑی بات کہہ دی

افغانستان کی طالبان حکومت نے اسلامک اسٹیٹ کے نمائندوں کے خلاف چھاپے شروع کردیے جس نے اس سال کئی بڑے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغانستان میں عوامی مقامات پر ہونے والے بیش تر حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم "داعش" کی مقامی شاخ نے قبول کی ہے۔