خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے دو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Apr 14, 2023 | 12:51:PM
خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے دو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون کیساتھ بدتمیزی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے کسی مسئلے کا شکار ہوکر 15 پر مدد کیلئے کال کی۔


ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اُلٹا خاتون سے بدتمیزی شروع کردی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کی۔
انکوائری میں پولیس اہلکار بدتمیزی اور نامناسب رویے کے مرتکب پائے گئے جن کیخلاف پولیس سروس رولز کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔