سننے سے معذور بچی کا پہلی بار آواز سنے پر ردعمل 

Apr 14, 2023 | 11:17:AM
 ایک بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بولنے اور سننے سے معذور ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بولنے اور سننے سے معذور ہے۔ 

انسان کا صحت مند اور مکمل ہونا اس کے لیے بہت بڑی نعمت ہے جس کی بدولت وہ زندگی کی تمام خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکتا ہے، لیکن بعض لوگ کسی نہ کسی چیز سے محروم اور معذور ہوتے ہیں۔

لیکن اب سائنس کی بدولت ایسے افراد بھی اپنی معذوری کا علاج یا اسے آسان بنانے کے لیے کسی سہولت کا استعمال کرسکتے ہیں، اور اپنی زندگی کو بہتر طور پر گزارنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بولنے اور سننے سے معذور ہے۔ اس بچی کو ہیئرنگ ایڈ یعنی آلہ سماعت لگایا گیا ہے جس کے بعد جب پہلی آواز اسے سنائی دی تو وہ اچانک چونک گئی۔

اس کے بعد اس نے مسرت بھری آواز نکالی تو اپنی آواز سن کر خود ہی حیران ہوگئی، اس کے بعد وہ بے ساختہ مختلف آوازیں نکال کر خوشی کا اظہار کرتی ہے۔

ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا، اکثر ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ بچی کی خوشی دیکھ کر وہ جذباتی ہوگئے۔