روس نے یوکرین کے اہم شہر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا

Apr 14, 2022 | 02:18:AM
روسی وزارت دفاع، یوکرین، جنوبی مشرقی شہر، ماریوپول کی بندرگاہ کا کنٹرول، سنبھالنے کا دعویٰ،
کیپشن: روسی صدر پیوٹن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے جنوب مشرقی شہر ماریوپول کی بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کردیا۔
روسی وزارت دفاع نے کہاہے کہ جنوب مشرقی شہر ماریوپول کی بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،ایک ہزار سے زائد یوکرینی میرینز نے ہتھیار ڈال دیئے ،روسی وزارت دفاع کاکہناہے کہ بحرہ ازوف کے مرکزی سمندر پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملہ کے بعدماریوپول روسی قبضہ میں جانے والے پہلا شہر ہے ،جنوبی زمینی راہداری ملنے سے مشرقی یوکرین پر کنٹرول مضبوط ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت کا ہر گھر کو 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان