نئی حکومت کا ہر گھر کو 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان

Apr 14, 2022 | 01:51:AM
نئی حکومت، پنجاب، 300یونٹس، بجلی مفت فراہم، منصوبہ،
کیپشن: بجلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئی حکومت نے آتے ہی پنجاب میں 300 یونٹس تک بجلی مفت فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ خوشی سے پاگل ہوجائیں، جان لیجئے کہ یہ منصوبہ بھارتی پنجاب میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی عام آدمی پارٹی نے پیش کیا ہے۔
اروند کیجریوال کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت بنانے میں کامیاب ہونے کے بعد پارٹی اپنی پہلی انتخابی گارنٹی پوری کرنے کے قریب ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھگونت مان کی حکومت جلد ہی پنجاب کے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر سکتی ہے۔
منگل کو اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور بھگونت مان کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔اس کے بعد بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے ٹویٹ کیا کہ میں بہت جلد پنجاب کے لوگوں کو ایک خوشخبری سناو¿ں گا۔اس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ہم مل کر دہلی، پنجاب اور پورے ملک کو بدلیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بجلی ایک اہم اور بڑا ایشو رہا تھا۔ تب عام آدمی پارٹی نے اپنی انتخابی گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اقتدار میں آیا تو پنجاب کے تمام گھرانوں کو 300 یونٹ مفت اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبریں، دانیہ شاہ بول پڑیں