مفت بجلی استعمال کرنے والے سرکاری افسران کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،ماہرین

Sep 13, 2023 | 13:33:PM
معاشی ماہر ندیم مولوی نے مفت بجلی استعمال کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔ بولے کہ کنڈا لگانے والے غریب اور کم آمدنی والے ہوتے ہیں۔ اگر ان کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا تو وہ کرائم کی طرف جائیں گے۔ جس سے بدامنی پھیلے گی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)معاشی ماہر ندیم مولوی نے مفت بجلی استعمال کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔ بولے کہ کنڈا لگانے والے غریب اور کم آمدنی والے ہوتے ہیں۔ اگر ان کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا تو وہ کرائم کی طرف جائیں گے۔ جس سے بدامنی پھیلے گی۔

 ماہر معشیات ندیم مولوی کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے کہنے پر جو بھی فیصلے لیے اس سے معیشت کو فائدہ نہیں ہوا اس کا مطلب ان کی پالیسیز غلط ہیں مہنگی بجلی کا اثر غریب ، امیر ، انڈسٹری اور معیشت پر آرہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ادارے جو بل ادا نہیں کرتے ان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

حکومت عام صارفین کو ریلیف دے تاکہ وہ بل ادا کرسکیں  کنڈا لگانے والوں سے زیادہ سرکاری ملازمین بجلی چوری کرتے ہیں اگر غریبوں پر کریک ڈاؤن ہوگا تو وہ جرم کی طرف جائیں گے جس سے انتشار پھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کو ایف بی آر سے بڑا ریلیف مل گیا