سونا پھر مہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ

Oct 13, 2022 | 18:09:PM
سونا ,مہنگا،قیمت , حیران, اضافہ,صرافہ بازار ,جیولرز ایسوسی ایشن
کیپشن: سونا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے پریشان  کن خبر،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہو گیا۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہے،10 گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972  روپے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس ہے۔
 دوسری جانب مسلسل کئی دنوں سے گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں 61 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 218 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روپے سے زیر عتاب ڈالر نے پھر سے مزاحمت دکھانی شروع کردی،تقریباً دو ہفتوں بعد ڈالر کی قیمت روپوں کے بجائے پیسوں میں بدلنے لگی ۔

 جمعرات کو انٹربینک ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر  کی قدر میں صرف 38 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔اس وقت لین دین 217.50 روپے پر ہورہا ہے،بدھ کو امریکی ڈالر نو پیسے اضافے سے 217.88 روپے پر بند ہوا۔