پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند کاراج

Nov 13, 2023 | 21:31:PM
پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند کاراج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پل پل بدلتے موسم نے ماحولیات کے ماہرین  کے سر چکرا دیئے ہیں، آج رات کے موسم کی  صورتحال  کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں  میں سرد رہے گا۔

تو دوسری جانب آئندہ روز کیلئے  شدید دھند کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں  میں سرد رہے گا، پنجاب،  بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا  کے بعض  میدانی علاقوں میں صبح  کے اوقات میں دھندکا امکان ہے ،اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم سرد اور خشک رہے گا،جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں صبح  کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔
پنجاب کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  مو سم خشک  جبکہ مری، گلیات  میں سرد  رہے گا،  صبح    کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند چھائے رہنے کاا مکان ظاہر کیا گیا ہے ۔بلوچستان کے موسم کی بات کی جائے تو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد  رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا،صبح   کےاوقات  میں جیکب آباد،سکھر ،  لاڑکانہ  اور گردوانوح میں دھند پڑنےکا امکان ہے اور کشمیر،گلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پرویز الہٰی خاندان کے 100 سے زائد بینک اکاؤنٹس فریز