جوبائیڈن کے صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار

Mar 13, 2024 | 21:01:PM
جوبائیڈن کے صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار
کیپشن: جوبائیڈن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ریاست جارجیا کا معرکہ جیتنے کے بعد امریکا کے صدر جوبائیڈن کے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کے حاصل ووٹوں کی تعداد انیس سو اڑسٹھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔
 دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الوقت گیارہ سو اکیاسی ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے اور امکان ہے کہ وہ بھی درکار بارہ سو پندرہ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ