خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

Mar 13, 2024 | 20:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوںدیربالا،دیر لوئراورواڑی کمراٹ خال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ اپردیرکے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ادھر سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے.
خیبرپختونخوا کی تحصیل تخت بھائی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،مالاکنڈ ، بونیر ،شانگلہ ،خیبر ، مہمند اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شدید زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آ ئے۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ گہرائی 130 کلو میٹر  ریکارڈ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے ملازمین کی سنی گئی وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا اعلان