برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 584 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 388 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 403 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کی تین رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری
فارمی انڈے 2روپے مہنگے ہونے سے 265روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7830 روپے جاری کیا گیا ہے۔