توشہ خانہ تحائف کی قیمت کیسے مقرر کی جاتی ہے؟ سینئر صحافی نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا

Mar 13, 2023 | 23:23:PM
توشہ خانہ تحائف کی قیمت کیسے مقرر کی جاتی ہے؟ سینئر صحافی نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سینئر صحافی و اینکر عمر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی دوروں پر بیرون ملک سے ملنے والے تحائف حکمران اپنے پاس رکھ لیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک اور ظلم بھی اس قوم پر کیا جاتا ہے وہ ان تحائف کی قیمت کا تعین کرنے کا طریقہ کار ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق عمر چیمہ نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا کہ میں سمجھتا تھا کہ کروڑوں روپے مالیت کے تحائف کو اپنے اندر سمونے والا توشہ خانہ کوئی عالی شان جگہ ہو گی لیکن مجھے ایک سیکرٹری لیول کے آفیسر نے بتایا کہ جناب توشہ خانہ کوئی بلڈنگ یا عمارت نہیں ہے بلکہ ایک عمارت کی بیسمنٹ میں موجود ایک چھوٹا ساسٹور ہے ، جہاں کسی مہنگے تحفے کو رکھتے ہوئے ہم خود ڈرتے ہیں کہ کہیں چوری ہی نہ ہو جائے۔
عمر چیمہ نے انکشاف کیا کہ یہ جو کہتے ہیں نہ کہ توشہ خانہ سے تحائف لیے ہیں یہ کیا ہے وہ کیا ہے ،یہ سب جھوٹ ہے تحائف وہاں جاتے ہی نہیں ہیں تو لیں گے کیسے ، یا سارے تحائف جن جن کو ملتے ہیں وہ اپنے پاس رکھتے ہیں اور ان تحائف کی قیمت لگانے کا طریقہ تو اس سب عمل سے بھی زیادہ مضائقہ خیز ہے ، سینئر صحافی کے مطابق 2016 میں پہلی بار پرائیوٹ اپریزر ہائر کیا گیا جو کہ قیمتوں کا تحمینہ لگاتا ہے دوسری بار 2018 میں رکھا گیا اس سے پہلے سب تکا تھا اور اپنی مرضی سے ریٹ لگائے جاتے تھے ۔


سینئر صحافی نے مزید کہا کہ یہ جو اپریزر رکھا جاتا ہے اس کی قابلیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ جب اس پرائیویٹ شخص کو مدعو کیا جاتا ہے کہ آ کر ملنے والے تحفوں کی قیمت لگائیں تو اس کو صرف 2 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں ، مطلب جو بندہ 2 ہزار روپے کیلئے اتنا بڑا کام کر رہا ہے اس کی خود کی قابلیت کیا ہو گی اور پھر اس غریب شخص سے اپنی مرضی کے ریٹ بھی لگوائے جاتے ہیں ۔