سیلاب سے مزید لاکھوں پاکستانی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں، ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا

Mar 13, 2023 | 21:52:PM
سیلاب سے مزید لاکھوں پاکستانی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں، ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی بینک نے خبردار کر دیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 90 لاکھ  سے زاہد پاکستانی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے سندھ حکومت کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ عالمی بئنک کے وفد کی قیادت ڈائریکٹری جنوبی ایشیا مسٹر جان اے روم نے کی اور وفد نے صوبائی مشیر زراعت منظور حسین وسان اورصوبائی وزیر مویشی و ماہیگیری انجنیئر عبدالباری خان پتافی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سندھ حکومت کے نمائندگان نے سیلاب کی صورتحال کے بعد عملدرآمد پر بریفنگ دی اور مکمل بحالی کیلئے عالمی بینک سے مالی تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 

ورلڈ بینک کے وفد نے خبردار کیا کہ سیلاب کی وجہ سے 84 لاکھ سے 91 لاکھ لوگ مزید غربت کے شکار ہوسکتے ہیں۔ وفد کا کہنا تھا کہ مویشی، ماہیگیری اور  زراعت اہم شعبے ہیں لوگوں بوکھ سے بچایا جاسکتا ہے جبکہ بحالی کے کاموں میں مویشی و ماہیگیری کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔

وفد نے مویشی و ماہیگیری کے شعبے پر ولڈ بینک کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور زور دیا کہ اب زاعت اور نکاسی کا جدید نظام لانا ہی ہوگا۔