سعو دی عر ب میں اچانک آسمان سر خ ہو گیا،ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر 

Mar 13, 2021 | 21:16:PM
سعو دی عر ب میں اچانک آسمان سر خ ہو گیا،ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سعودی عرب میں مختلف علاقوں میں ریت کا شدید طوفان ، تاحد نگاہ صفر اور آسمان سرخ ہو گیا۔ 
سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے شہریوں کوگھروں سے باہر نکلنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اعلیٰ حکام نے عوام کسی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلنے اور سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے بھی فاصلہ رکھنے کی ہدایت جاری کی ۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی صبح سعودی عرب کے وسیع علاقے بالخصوص شمالی ریجن کا شہر الجوف اور نواحی علاقوں میں ریت کے طوفان سے اندھیرا چھا گیا۔جس کے اثرا ت اب بھی ہیں۔
شہریوں کو نقل وحرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ۔سعودی عرب میں آنے والے طوفان کی مختلف شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں آنے والا مٹی کا طوفان موسمی تغیرات کا نتیجہ ہے، گرد آلود ہوائیں چلنے  اور طوفان کا سلسلہ آج بھی جاری  رہے گا۔