بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی

Jun 13, 2023 | 10:35:AM
بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی، وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران نے مقدمات کی رپورٹ پیش کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان نے درج مقدمے کی رپورٹ بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئر مین پی ٹی آئی نے آج عبدالرحیم کے بارے میں جھوٹ بولا، عامر میر

عدالت میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، بشری بی بی اور ان کے شوہر کیخلاف گھڑی کی جعلی رسید تیار کرنے پرمقدمہ درج ہوا ہے۔

دوسری جانب وکیل پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کیخلاف پنجاب کےتھانوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے بشری بی بی کو حفاظتی ضمانت کرانے کےلئے کل تک کی مہلت دیتے ہوئے چیئرمین نیب کو بشری بی بی کے خلاف ریفرنس سے متعلق رپورٹ 19 جون کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے آئی جی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے درج مقدمات کی تفصیلات آئندہ سماعت پرفراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔