آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Jul 13, 2023 | 20:37:PM
 آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی  ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج آندھی تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

 رپورٹ کے مطابق    کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی جنوبی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان  اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا میں چترال،  دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم ،کوہاٹ، میں  آندھی تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جبکہ  بالائی اضلاع میں چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،حافظ آباد، قصور،شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا،فیصل آباد، خوشاب، لیہ ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہےجبکہ چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟اہم خبر آگئی

محکمہ موسمیات کے رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو،  لورالائی ، ژوب،  قلات، پنجگور، آواران اور خضدارمیں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔