ڈالر مزید گر گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بڑی خبرآگئی

Jul 13, 2023 | 19:13:PM
ڈالر مزید گر گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بڑی خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)آئی ایم ایف کی جانب سے پیکج کی قسط آنے کے بعد انٹربینک  کے بعد  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید  کمی  واقع ہو گئی۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے 2 پیسے  کی کمی کے ساتھ   277.48 پیسے سے سستا ہو کر 276روپے 46پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 305روپے اوربرطانوی پاونڈ 361 روپے پر برقرار رہی، جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں 50 پیسے اضافے سے76روپے 70پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20پیسے کمی سے  73روپے 20پیسے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کو بڑا جھٹکا ، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

خیال رہےکہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروائے، یو اے ای نے 1ارب ڈالر  جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کو قسط کی ادائیگی ہو گئی ہے، جس کے بعد تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔