سیاسی جماعتوں پر پابندی کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا ، وزیر قانون

Jul 13, 2023 | 18:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا،اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر آن لائن شریک ہوئے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر نے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا،جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پر اتفاق ہو گیا ہے،ایک دو معاملات پر پی ٹی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا،یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے،پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے۔وفاقی وزیر نے تصدیق کی کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے 2 معاون خصوصی عہدوںسے مستعفی