حکومت کا یو ٹرن۔۔ اپنے ہی منظور کردہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 میں نئی ترامیم کا فیصلہ

Jul 13, 2021 | 18:28:PM
حکومت کا یو ٹرن۔۔ اپنے ہی منظور کردہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 میں نئی ترامیم کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومت نے ایک اور یو ٹرن  لے لیا۔  اپنے ہی منظور کردہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 میں نئی ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور کرائے گئے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 پر وزارت قانون سے مشاورت ہی نہیں کی گئی تھی ، اس کے علاوہ انتخابی ترمیمی بل میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو بھی مشاورت کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، جس کے بعد اب حکومت نے اپنے ہی منظور کردہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 میں نئی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 پر الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور کو وزیر قانون و آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہدایات جاری کردیں ہیں، انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل میں قانونی سقم دور کرنے کے لیے وزیر قانون کوخط ارسال کردیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایات پر وزارت قانون نے کام بھی شروع کردیا ہے، انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل پرعید الاضحیٰ کے بعد بڑی پارلیمانی بیٹھک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔روٹی پکانے کی ویڈیو سے سو شل میڈیا پر مقبو لیت پانے والی لڑکی خانہ بدو ش نکلی۔۔مزید جانیے