پاکستان ہاکی کی شان اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے 

Jul 13, 2021 | 14:23:PM
پاکستان ہاکی کی شان اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کینسرکے مرض میں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم ہسپتال میں کیموتھراپی ہوئی تھی،  ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبعیت بگڑگئی تھی۔ نوید عالم کی عمر47 سال تھی جبکہ نوید عالم 1994کےسڈنی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن تھے۔

کینسر کے مرض میں مبتلا ہاکی اولمپئین اور ورلڈ کپ 1994 ء کی فاتح ٹیم کے رکن نوید عالم  نے کہا تھا کہ انہیں کہیں نہیں جانا، وہ اپنا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے ۔ شوکت خانم ہسپتال نے اخراجات کا تخمینہ 40 لاکھ بتایا تھا جس کے بعدسندھ  حکومت  نے اور پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی سابق ہاکی اولمپیئن نوید عالم  کے مکمل اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا ۔

 اولمپئن نوید عالم کی میت لاہور سے شیخوپورہ میں انکے آبائی گھر پہنچادی گئی۔

نوید عالم  اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی  کرچکے تھے جبکہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے  تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں نا انصافی کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ