سکولوں نے فوڈ اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

Dec 13, 2022 | 14:04:PM
سکولوں نے فوڈ اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور سکولوں میں قائم کینٹینز کے معیار کا جائزہ لینے میں ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود سکول کینٹینز پر کولڈ ڈرنکس، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔ اسکے علاوہ پیکنگ کے بغیر اشیاء بھی فروخت کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تعلیمی بورڈ لاہور، امتحانی عملے کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا

والدین کی شکایات موصول ہونے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو فوڈ اتھارٹی کے افسران سے مکمل تعاون کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول کنٹین کو سیل یا بھاری جرمانہ عائد  کیا جائے گا۔

سکول  کنٹینز کی انسپیکشن کا سلسلہ موسم سرما کی چھٹیوں تک جاری رہے گا۔