شہباز حکومت خطرے میں، اتحادی جماعت کا بڑا فیصلہ

Dec 13, 2022 | 10:20:AM
ریکوڈک سے متعلق قانون سازی میں ڈرامائی موڑ، حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ریکوڈک سے متعلق قانون سازی میں ڈرامائی موڑ، حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز نے اتحاد سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اختر مینگل سے ریکوڈک معاہدے سے متعلق قانون سازی پر حمایت مانگی۔ سردار اختر مینگل نے غیر ملکی سرمایہ کاری تحفظ و فروغ بل پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں وفد چار گھنٹے تک اختر مینگل کو مناتا را، تاہم حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی جلاس میں ریکوڈک بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔

پی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا جس میں ریکوڈک سے متعلق بل منظور ہونے اور تحفظات نظر انداز کرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہوگی۔