اے سی، تحصیلدار، نائب تحصیلدار کی ملی بھگت، پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کی 606 کنال اراضی شہری کے نام ٹرانسفر

Dec 13, 2022 | 00:33:AM
مال مفت دل بے رحم، پنجاب لیکوڈیشن بورڈ، ملکیتی، اربوں روپے، اراضی، غلط نشاندہی،
کیپشن: ،پنجاب لیکوڈیشن بورڈ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مال مفت دل بے رحم ،پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کی ملکیتی اربوں روپے مالیت کی 606 کنال اراضی کی غلط نشاندہی کاانکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کی موضع امیر پورہ میں ملکیت اربوں روپے مالیت کی 606 کنال اراضی کا محل وقوع ہی تبدیل کردیاگیا،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رائے ونڈ ،تحصیلدار ،نائب تحصیلدار ،قانونگو اور پٹواری موضع بھبتیاں کی کمال مہارت سے لیکوڈیشن بورڈ کی اراضی سہیل اختر کے نام کردی ۔
پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کی موضع امیرپورہ کی ملکیتی اراضی کو موضع بھبتیاں میں ظاہر کرکے قبضہ سہیل اختر نامی شہری کو دلوادیاگیا،پنجاب لیکوڈیشن بورڈ نے غلط نشاندہی کرنے اسسٹنٹ کمشنر ،متعلقہ تحصیلدار اور پٹواری کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ،پنجاب لیکوڈیشن بورڈ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ملوث عملے کے خلاف کاروائی کےلئے مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ لیکوڈیشن بورڈ کی اراضی موضع امیر پورہ کے جنوبی حصہ میں کھیوٹ نمبر 38 اور 41 میں ہے،موضع امیر پورہ کی حد موضع بھبتیاں کےساتھ منسلک ہے جسے 2013 میں نشاندہی کے بعد قبضہ لیاگیا،مراسلہ میں مزید کہاگیاہے کہ موضع بھبتیاں میں لینڈ لارڈ سہیل اختر نے عملے کی ملی بھگت سے ریونیو رپورٹ تیار کی اور لیکوڈیشن بورڈ کی اراضی پر قبضہ کرلیا،موضع بھبتیاں کے تحصیلدار اور پٹواری نے غلط نشاندہی کی ۔
مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ملی بھگت سے امیرپورہ کے خسرہ نمبر 1916 کو موضع بھبتیاں کا خسرہ نمبر 4037 ڈکلئیر کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزر چکا ،نورعالم خان ایوان پر برس پڑے