وزیراعظم سے وزیرِ اعلیٰ اور گورنر پنجاب کی الگ الگ ملاقاتیں۔۔اہم امور پر بریفنگ دی

Dec 13, 2021 | 18:46:PM
وزیراعظم ، وزیرِ اعلیٰ ، گورنر پنجاب کی الگ الگ ملاقاتیں
کیپشن: وزیراعظم سے وزیرِ اعلیٰ اور گورنر پنجاب کی الگ الگ ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم سے وزیرِ اعلیٰ اور گورنر پنجاب کی الگ الگ ملاقاتیں۔اہم امور پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق سر دا ر عثمان بزدار کی وزیراعظم سےملاقات میں چیف سیکر ٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور پرنسپل سیکرٹری وزیرِ اعلی پنجاب عامر جان بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیرِ اعلی نے وزیرِ اعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور پنجاب بھر میں جاری ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی. علاہ ازیں ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں.

یہ بھی پڑھیں:ملکی تاریخ میں کبھی اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی۔۔شہباز شریف

دریں اثناوزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی  ملاقات کی او رانہیں اپنے دورہ برطانیہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کے دوران چودھری محمد سرور نے وزیراعظم کو اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سب نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بہتر انداز میں ترجمانی نہیں کی گئی ۔۔عمران خان