پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

Dec 13, 2021 | 18:19:PM
پاکستان اور سعودی عرب ، مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
کیپشن: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الکسہ سعودی عرب میں شروع ہوگئیں، مشقوں میں کائونٹرآئی ای ڈی آپریشنز کی ڈرلزکی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ فوجی مشقیں الکصاح سعودی عرب میں شروع ہوگئیں، انسدادآئی ای ڈی مشقوں کی افتتاحی تقریب ملٹری سٹی میں منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں سعودی عرب اور پاک فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں، مشقوں میں کائونٹرآئی ای ڈی آپریشنز کی ڈرلزکی جائیں گی ، سرچ اینڈکلیئرنس ، وہیکل کلیئرنس ڈرل کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا

ترجمان نے کہا کہ یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان الکسہ سیریز کے تحت تیسرے مرحلے کی مشقیں ہیں۔ جن کا مقصد ای او ڈی کے ضمن میں مہارت کو بڑھانے سمیت آئی ای ڈی سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقہ ہائے کار کی مشقیں کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل صالح بن احمد الزہرانی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں میں کمی ۔۔شوکت ترین نے خوشخبری سنادی