ضمنی انتخابات؛ عمران خان کے تمام 9 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع

Aug 13, 2022 | 21:05:PM
عمران خان، قومی اسمبلی، تمام 9حلقوں، کاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،خیبرپختونخوا میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے شاندانہ گلزار، روحیلہ حامد اور مہوش علی خان بھی میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا،چیئرمین پی ٹی آئی بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے انتخاب لڑیں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 ، 24 ،31،45 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 ، 118 ، 237 ، 239 اور 246 سے بھی عمران خان کے کاغذات جمع کر ادیئے گئے۔
تمام 9 حلقوں میں پی ٹی آئی کے کورنگ امیدواروں کے کاغذات جمع کروانے کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان 9 حلقوں میں انتخاب 25 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ