وزیراعظم کا کراچی میں مصروف دن،مزار قائد پر حاضری اور ایم کیوایم قیادت سے ملاقات

Apr 13, 2022 | 19:51:PM
وزیراعظم، مزار، قائد، حاضری 
کیپشن: وزیراعظم کی مزار قائد پر حاضری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا۔انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی ، وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی کے مسائل کے تدارک و ترقیاتی کاموں کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ  ایک روزہ دورہ پر  اسلام آباد سےکراچی پہنچے۔وزیراعظم شہبازشریف خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود کے علاوہ مفتاح اسماعیل، اکرم درانی اور متعلقہ اعلی عہدیداران بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کراچی پہنچے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پہنچنے کے بعد سیدھا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزارِ قائد پر حاضری کیلئے پہنچے ، انہوں نے وہاں فاتحہ  پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔مزارِ قائد کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس گئے ، وزیراعظم کے تمام اجلاس پہلی بار گورنر ہاؤس کے بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئے۔ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ سندھ سےصوبائی معاملات پر ون آن ون ملاقات کی اور کراچی کے مسائل کے تدارک و ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نےایم کیوایم کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ،خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور لیگی رہنماؤں کا بہادر آباد مرکز آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا وزیر اعظم سے مکالمہ ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ’ میاں صاحب اندازہ ہے حالات مشکل ہیں مگر مشکلات سے نمٹنا سیاست دان کا کام ہے۔ اس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ  ن لیگ اور ایم کیو ایم سے زیادہ مشکلات سے نکلنے کا ہنر کون جانتا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہا ’میاں صاحب کراچی اب آپ کی طرف دیکھ رہا ہے آپ سے بہت امیدیں ہیں‘۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ امیدیں انشاللہ مل کر پوری کریں گے، پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے، سائٹ کی سڑکیں وفاقی فنڈز سے بنانے کا اعلان کرچکا ہوں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا  کہ پیپلز پارٹی بھی ایم کیو ایم کی ساتھ مکمل تعاون کرے گی، کراچی کے لئے مل کر کام کریں گے ،ایم کیوایم کو ساتھ لے کر چلنے کی بلاول کی سب سے بڑی خواہش ہے۔

وزیراعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے بات چیت  کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ آج وزیراعظم صاحب کا دورہ خیر سگالی کا تھا ،مختلف چیزوں پر آوٹ پٹ لیا گیا، جیسے کابینہ تشکیل ہو گئی تو پہلی بات مردم شماری اور حلقہ بندی کے حوالے سے ہوگی، آج اجلاس میں کے فور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں ایم کیو ایم نے اپنا بھی آؤٹ پٹ دیا ،وزیراعظم صاحب نے کہا کے فور منصوبہ اولین ترجیح ہے، کے فور ترجیح نمبر 1 ہے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے امید ہے رمضان میں سندھ اسمبلی میں نصف معاہدہ پاس ہوجائے گا، کوئی عہدہ ترجیح نہیں ہے ،کابینہ میں شامل ہو نے کا  اگر موقع دیا گیا تو پارٹی فیصلہ کرے گی، اپنے معاہدے پر عمل کروانا ہے، اس بارے میں پارٹی سوچے گی فی الحال وزیر مشیر گورنر ترجیح نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی شہباز شریف کے فیصلے کیخلاف بغاوت، بڑا اعلان کردیا