شہباز شریف کی تقریب حلف برداری۔ خاتون اول تہمینہ درانی نے شرکت کیوں نہ کی؟

Apr 13, 2022 | 11:00:AM
شہباز شریف کی تقریب حلف برداری۔ خاتون اول تہمینہ درانی نے شرکت کیوں نہ کی؟
کیپشن: خاتون اول تہمینہ درانی اور وزیراعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایوانِ صدر میں منعقدہ شوہر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی ۔

تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی سے ایک  انٹرویو میں میزبان کی جانب سے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے سوال کیا گیا کہ آپ نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی؟ کیا آپ لاہور میں ہی ہیں؟انہوں نے اپنی پاکستان میں موجودگی سے متعلق سوال کو نظر انداز کیا اور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے اتنے لوگوں میں میرے جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ،تہمینہ درانی نے کہا کہ جہاں انہیں میری ضرورت ہوتی ہے وہاں میں ضرور ان کے ساتھ ہوتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیںایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا  

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا کہ جس موڑ پر اس وقت ہمارا ملک کھڑا ہوا ہے، اس موڑ پر میاں شہباز شریف کے کاندھوں پر ہی پہاڑ نہیں آ گرا بلکہ کچھ ذمہ داریاں میری بھی بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے تھوڑی دیر کیلئے آئے ہوں ہم یا زیادہ دیر کیلئے لیکن ہم اس وقت کیلئے جوابدہ ہونا ہوگا،خاتونِ اول نے بتایا کہ ان کی میاں محمد شہباز شریف سے شادی کو 19 برس ہوگئے ہیں اور اس دوران انہوں نے ان سے زیادہ غریب نواز، ہر چیز کو دیکھنے والا، ایک سیکنڈ کا آرام نہیں کرنے والا نہیں دیکھا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جتنا عرصہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب رہے میں انہیں کبھی کبھار ہی دیکھتی تھی، وہ اپنی بھاگ دوڑ میں لگے رہتے تھے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر اللہ کا کرم ہوا ہے، یہ کوئی بادشاہت نہیں ملی انہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑی نوکری ہے، دعا ہے کہ وہ اپنی نوکری کو اچھی طرح نبھا سکیں اور غریبوں کے لئے کام کرسکیں ،عوام کو مسائل سے نکالنے کےلئے وہ ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی کابینہ:رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب کو اہم عہدہ ملنے کا امکان