ہمارے ملک میں کورونا کا کوئی کیس نہیں۔۔شمالی کوریا نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کر دیا

Apr 13, 2021 | 22:03:PM
ہمارے ملک میں کورونا کا کوئی کیس نہیں۔۔شمالی کوریا نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز )شمالی کوریا کے حکام نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کیا ہے کہ ملک میں کوئی کورونا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کوقومی وجود کا مسئلہ قرار دیا اور عالمی ادارہ صحت کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت کے شمالی کوریا کےلیے نمائندہ خصوصی ایڈوین سلواڈور نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا کہ وبا کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر میں 23ہزار 121افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ان ٹیسٹوں میں سے 732 ٹیسٹ 26 مارچ سے یکم اپریل کے دوران کئے گئے ہیں لیکن حاصل کردہ نتائج میں کسی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نہیں نکلا۔ 
واضح رہے کہ کرونا وبا کی شروعات میں شمالی کوریا میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق اسے فوری طور پر گرلی ماردی گئی تھی۔
یہ بھی پژھیں۔ چین کی پاکستان پر مہر بانیاں۔۔کورونا ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں مفت دے گا