پنجاب حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، مفت سفری سہولت کی منظوری

Sep 12, 2023 | 13:24:PM
حکومت پنجاب نے معذوروں، بزرگوں اور طلبا و طالبات کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کی منظوری دے دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے معذوروں، بزرگوں اور طلبا و طالبات کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کی منظوری دے دی گئی۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کے منعقد ہونے والے 25ویں اجلاس میں فری سفری سہولت کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ معذور افراد،بزرگ اور طلبا و طالبات اب میٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین پر مفت سفر کرسکیں گے. اُن کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ مہنگائی کے اس دور میں فری سفری سہولیات شہریوں کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔

مزید پڑھیں:  60 ارب کرپشن کیس: شیخ رشیدکو نیب نے طلب کرلیا

دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار صوبائی کابینہ کا ملتان میں اجلاس پر پنجاب کی نگران کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔  

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے نگران وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ملتان میں ہوئے کابینہ کے اجلاس میں 39 نکاتی ایجنڈا زیرِ غورکیا گیا۔