پاکستان میں آج سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے

Sep 12, 2022 | 11:51:AM
پاکستان میں آج سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے
کیپشن: یوم سوگ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال پر پاکستان میں آج سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی جس وجہ سے آج 12 ستمبر کو  ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جارہا ہے۔آج کےروز پورے ملک میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔اس حوالے سے  لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹوئٹ کیا کہ 'ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے افسوسناک انتقال پر برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان 12 ستمبر 2022 کو یوم سوگ منائے گا۔