خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے میں بھرپورمدددیں گے: رانا ثناءاللہ

Oct 12, 2022 | 19:11:PM
 رانا ثناءاللہ, اسٹیرنگ کمیٹی ,اجلاس, مذاکرات
کیپشن: رانا ثناءاللہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت امن وامان کےمتعلق اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس،سٹیرنگ کمیٹی نے خیبرپختونخوا بلخصوص سوات میں حالیہ دشت گردی واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق امن وامان کےمتعلق اسٹیرنگ کمیٹی کےاجلاس میں دہشت گردی واقعات کے مکمل کنٹرول کے حوالے سے مخلتف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا،

اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا معاملہ بھی زیرغور آیا،اجلاس میں کمیٹی ارکان ایم این اے خالدمقبول صدیقی،ایم این اے خالد حسین مگسی، ایم این اےمحسن داوڑ، مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام، سابق گورنر کے پی انجینئر شوکت اللہ خان اورسابق سینیٹرمحمد صالح شاہ نے شرکت کی،دعوت کے باوجود کمیٹی ارکان پی ٹی آئی کے علی محمد خان اور بیرسٹر محمد علی سیف نے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،اجلاس میں پی ٹی آئی کے نمائندوں کی عدم شرکت پر شرکا نےاظہارافسوس  کیا۔

اسٹیرنگ کمیٹی کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے میں بھرپورمدددیں گے، خیبر پختونخوا حکومت سیاست کی بجائے صوبے میں امن عامہ کو یقینی بنائے، وفاق سے تعاون کرے۔

کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ کے پی میں انتہاپسندی ودہشتگردی فروغ پارہی ہے مگر صوبائی حکومت وفاق کیخلاف دھرنوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے،خیبر پختونخوا حکومت کو چاہیے کہ وہ سیاست کی بجائے صوبے میں امن عامہ کو یقینی بنائے۔