امریکا پر ایٹمی حملے کا خطرہ۔ دشمن ملک نے میزائلوں کی نمائش بھی کر دی

Oct 12, 2021 | 19:59:PM
امریکا۔ایٹمی حملہ۔خطرہ۔ شمالی کوریا
کیپشن: شمالی کوریا میں میزائلوں کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے امریکی سرزمین پر ایٹمی حملے کے لئے تیار کیے گئے طاقتور میزائلوں کا جائزہ لیا اور امریکا کے مقابلے میں ایک ناقابل تسخیر فوج کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے ہتھیاروں کے نظام کی ایک نادر نمائش کا معائنہ کیا جس میں امریکا پر ایٹمی حملے کے لئے تیار کردہ میزائل بھی رکھے گئے تھے۔ہتھیاروں کی نمائش کی تقریب سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ وہ اسلحے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی فوج کو امریکا سے مقابلے کے لئے ناقابل تسخیر بنائیں گے۔کم جونگ ان نے امریکا کو جزیرہ نما کوریا میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکا کے غلط اور جانبدار فیصلوں کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پیدا ہوئی اور کوریائی عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کردیا گیا۔
شمالی کوریا کے حکمران نے مزید کہا کہ امریکا بار بار شمالی کوریا کے ساتھ دشمنی سے انکار کرتا آیا ہے ۔ اب تک ایک بھی ایسا اقدام نہیں اٹھایا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ہے۔کم جونگ ان نے اپنی تقریر میں جنوبی کوریا کو بھی امریکا سے قریب ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ شمالی کوریا کی ہتھیاروں کی تیاری پر نکتہ چینی پر اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔شمالی کوریا کے میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں کم جونگ ان کو سیاہ لباس میں سرخ قالین پر ٹرکوں پر نصب بڑے میزائلوں اور راکٹ لانچ سسٹم کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ جیٹ طیارے فضا میں پرواز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ۔۔بھارتی میڈیا نے 2 پا کستانی کھلاڑیو ں کو سب سے بڑا خطرہ قرا ر دے دیا