ایف آئی اے نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ والدہ کے حوالے کردی

Nov 12, 2022 | 21:21:PM
ایف آئی اے نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ والدہ کے حوالے کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایف آئی اے کے سینئرڈائریکٹر اطہر وحید نے ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات کی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ان کے حوالے کرتے ہوئے اب تک کی پیش رفت سے اہل خانہ کو آگاہ کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حقیقت جاننا ارشد شریف کی والدہ کا حق ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پوسٹ مارٹم کے وقت صحافی ارشد شریف کے جسم پر تشددکے نشانات موجود تھے تاہم ارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کینیا کے حکام جن میں کینیا کی انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائیٹ اتھارٹی، آئی جی پولیس کینیا اور ڈائریکٹرپبلک پراسیکیوشن کے ساتھ شیئرکی گئی ہے جس کی کینیا کے سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جمع کئے گئے شواہد سے لگتا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں پلاننگ کے تحط قتل کیا گیاتاہم ایف آئی اے حکام کینیا پولیس کے 4 آتشیں اسلحہ شوٹرز سے پوچھ گچھ کرناچاہتے تھے لیکن کینیا کی پولیس نے صرف تین افراد کو پیش کیا۔