ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی

Nov 12, 2022 | 13:07:PM
ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی
کیپشن: ڈینگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) موسم سرما کے آغاز سے ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

 ڈی ایچ او  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں  29 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی،اسلام آباد میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 197 تک جا پہنچی ۔اسلام اباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے جانبحق افراد کی تعداد 11 ہے ۔دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 20 کیسز سامنے آئے ، جس کے بعددیہی علاقوں میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 11 ہوگئی۔ شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 9 کیسز سامنے آئے ، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 186 ہوگئی۔

پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 11 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔رواں سیزن پمز میں 1 ہزار 363 افراد میں ڈینگی  وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سی ڈی اے ہسپتال میں ڈینگی کے 97 جبکہ پولی کلینک میں 121 مریضوں میں اب تک ڈینگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق  ہوئی۔