عمران خان کی رہائی، ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا

May 12, 2023 | 09:19:AM
عمران خان کی رہائی، ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ملک میں انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد حکومت نے 9 مئی کی رات سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کر دیا تھا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا حکم جاری ہونے کے بعد عوام پر امید تھے کہ ملک بھر میں فوری انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے لیکن عوام کی امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں اور انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی شیریں مزاری بھی گرفتار

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے کہا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر انٹرنیٹ سروس معطل کی تھی اور وزارتِ داخلہ کی ہی ہدایات پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی۔

بجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدھ دن کے اندر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور عدالت نے پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ معطلی سے متعلق 22 مئی کو جواب طلب کیا ہے۔