سعودی عرب جانیوالےافراد  کورونا ویکسین  سے متعلق  نئی شرط عائد ہونے پر تنگ

May 12, 2021 | 13:10:PM
سعودی عرب جانیوالےافراد  کورونا ویکسین  سے متعلق  نئی شرط عائد ہونے پر تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کی  حکومت کی جانب سے تجویز کردہ کورونا ویکسین  سے متعلق  نئی شرط نے پاکستانی مسافروں کو  مشکلات میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی تجویز کردہ ویکسین میں چین کی تیار کردہ ویکسین شامل نہیں ہے۔سعودی عرب کی جانب سے فائزر ، آکسفورڈ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین تجویز کی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تجویز کردہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ لازمی ہوگا جس کے اخراجات مسافر کو خود ادا کرنا ہوں گے اور تجویز کردہ شرائط پر عملدرآمد   20 مئی سے ہو گا۔

یاد  رہے کہ زیادہ تر پاکستانی افراد کو چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے  پاکستانیوں کو سعودی عرب جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیوی کھلاڑی مائیکل ہسی کی بھارت سے واپسی مشکل، کورونا رپورٹ دوبارہ مثبت