سندھ کابینہ کے لیے ابتدائی ناموں کی منظوری،محکموں کا بھی اعلان

Mar 12, 2024 | 12:48:PM
سندھ کابینہ کے لیے ابتدائی ناموں کی منظوری،محکموں کا بھی اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ابتدائی ناموں کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا قومی امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ناصر حسین شاہ وزیراطلاعات، شرجیل میمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ، سردار شاہ تعلیم اور معدنیات، ذوالفقار شاہ وزیر ثقافت اور جام خان شورو وزیرآب پاشی ہوں گے۔

اسی طرح عذرا پیچوہو کو صحت، محمد بخش مہر کو اینٹی کرپشن اور اسپورٹس، سعید غنی کو بلدیات اور پبلک ہیلتھ جبکہ علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کے قلمدان دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ سندھ کے 38ویں وزیر اعلیٰ بن گئے تھے۔

ضرورپڑھیں:وفاقی کابینہ کی تشکیل کےبعد بھی متعدد اہم وزارتیں اور ڈویژنز وزراء سے محروم

یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنائی ہے۔