رمضان المبارک کے مہینے میں صدقہ خیرات

Mar 12, 2024 | 11:43:AM
رمضان المبارک کے مہینے میں صدقہ خیرات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہ رمضان رحمت و برکت کا مہینہ ہے اس خوبصورت مہینہ میں اللہ کی بے شمار نعمتیں حاصل ہوتی ہیں، اس مہینے  میں چھوٹی سی نیکی بڑے اجر کے حصول کا سبب ہو سکتی ہے، اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ یہ میرا مہینہ ہے اور اس مہینے کے اجر و ثواب بھی میں خود اپنے بندے کو دوں گا،رمضان میں کثرت سے صدقہ و خیرات کرنا،دوسروں کی بھوک و پیاس اور تکلیف کو کم کرنے کا اجر بہت زیادہ ہے۔ 

سوال:

رمضان المبارک کے مہینہ میں صدقہ خیرات کرنا اور مرحوم رشتہ داروں کو ایصال ثواب کرنا کیسا ہے؟

جواب:

ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب ستّر گنا زیادہ ہے،صدقہ و خیرات کرنے کا اجروثواب بھی عام دنوں کے مقابلے میں ستّر گنا زیادہ ہوگا، اسی طرح اپنے مرحوم رشتے داروں کو ایصال ثواب کرنا بھی بہت زیادہ اجروثواب کا باعث ہے، خاص طور پر مرحوم والدین کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حقوق کے بعد والدین کے حقوق واجب فرمائے ہیں، والدین نے ہماری تعلیم و تربیت اور پرورش کے لئے کیا کچھ نہیں کیا، اس لئے زیادہ سے زیادہ جتنا بھی ان کو ثواب پہنچایا جاسکے کریں، اس میں کمی نہ کی جائے، ان کا حق ادا کرنا ممکن ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک،روزہ پورا نہ ہو سکے تو کیا کَیا جائے؟