رمضان المبارک،روزہ پورا نہ ہو سکے تو کیا کیا جائے؟

Mar 12, 2024 | 11:07:AM
رمضان المبارک،روزہ پورا نہ ہو سکے تو کیا کیا جائے؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا ، رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔

رمضان المبارک کے روزے رکھنے  کے حوالے سے مختلف سوالات ذہنوں میں گردش کرتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے یا یہ مہینہ کیسے گزارا جائے کہ اللہ ہم سے راضی ہو جائے۔

ایسے ہی ایک سوال کا جواب جو اکثر خواتین  کو معلوم نہیں ہوتا اور پریشان ہو جاتی ہیں کہ انہیں اب کیا کرنا چاہیے۔

سوال:

ایک خاتون ماہ رمضان میں روزے سے تھی کہ اسی حالت میں اس کے ماہانہ ایام شروع ہوگئے، اب وہ کیا کرے؟

جواب:

روزے کی حالت میں ماہانہ ایام شروع ہونے سے روزہ ختم ہوگیا، بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی، اس عورت پر کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں ہوگا۔