سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ،کابینہ نے منظوری دے دی

Jun 12, 2024 | 17:27:PM
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ،کابینہ نے منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی کابینہ  نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کے خصوصی اجلاس  میں سرکاری ملازمین کی نتخواہوں اور پنشنز میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ،کابینہ نے تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی منظوری دی ہے ، پینشنز میں 15 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ، گریڈ ایک  سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے،گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش پیش کی گئی تھے جسے اب کابینہ نے منظور کر لیا  ہے ۔