شاہ رخ خان نے سلمان خان کو” الوکا پٹھا “کہہ دیا ، ویڈیو وائرل

Jun 12, 2022 | 23:29:PM
شاہ رخ خان ، سلمان خان
کیپشن: شاہ رخ خا ن اور سلمان خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی رقابت کے قصے سوشل میڈیا کی اکثر زینت بنتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں کو میڈیا پر آکر اس حوالے سے صفائی دینا پڑتی ہے کہ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں بلکہ وہ دوست ہیں ۔
آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان سلمان خان کو الوکا پٹھا کہتے ہیں ۔یہ ویڈیو دراصل 1999 میں فلم فیئر ایوارڈ کی ہے ۔ وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے دبنگ خان کو شاہ رخ خان مذاقاً الو کا پٹھا کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس دوران دونوں اسٹارز کے درمیان مزاحیہ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔


ایوارڈ شو کے اسٹیج پر رانی مکھر جی اور شاہ رخ موجود تھے جبکہ سلمان خان ایوارڈ لینے آئے تو بالی ووڈ کنگ نے مذاق کرنا شروع کردیا اس موقع پر تقریب میں موجود شرکا بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ ماضی کی شاندار ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی ہے۔یہ ویڈیو شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام سے شیئر کی ہے ۔خیال رہے کہ سلمان اور شاہ رخ نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں بنائیں جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے اور کرن ارجن نمایاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ماڈل اور فیشن ڈیزائنر گھر میں مردہ پائی گئیں