وزیراعظم نے انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی

Jun 12, 2021 | 00:44:AM
وزیراعظم نے انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایک تجویز دی گئی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس لگایا جائے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم صاحب اور کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر شخص کو ہونی چاہئیے اس لئے انٹرنیٹ پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ تاکہ یہ عام آدمی کی قوت خرید میں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک مشین کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں،پیپلز پارٹی