ٹویٹر کی صارفین کیلئے آڈیو اور ویڈیو کال کی آزمائش شروع

Jul 12, 2023 | 13:06:PM
 ٹویٹر نے اپنے صارفین کو ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) پر راغب کرنے کیلئے آڈیو کالز اور ویڈیو کال کی آزمائش شروع کردی ہے۔  توقع ہے کہ جلد ہی یہ سہولت پوری دنیا کے صارفین کو بھی دستیاب ہوسکے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹویٹر نے اپنے صارفین کو ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) پر راغب کرنے کیلئے آڈیو کالز اور ویڈیو کال کی آزمائش شروع کردی ہے۔  توقع ہے کہ جلد ہی یہ سہولت پوری دنیا کے صارفین کو بھی دستیاب ہوسکے گی۔

ٹویٹر کی ڈیزائنراینڈریا کون وے نے ایک نیا یوزرانٹرفیس بھی بنایا ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی زیرِ تعمیر ہے لیکن صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں آڈیو اور ویڈیو کال کی آسان رسائی موجود ہے۔ اس میں ڈی ایم فیڈ کے اندر کال کی علامت (آئکن) نمایاں رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  زرمبادلہ کے ذخائرکم،ادائیگیاں زیادہ،آئی ایم ایف فنڈنگ معطل کیوں رہی؟بڑا انکشاف

ٹویٹر نے چند روز قبل ہی ایپ کو رقم کے لین دین میں بھی استعمال کیا عندیہ دیا تھا اور تین امریکی ریاستوں میں اس کے لیے لائسینس بھی حاصل کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک ٹویٹرکو کئی مقاصد کیلئے تبدیل کرنا چاہتے ہیں اوراس کیلئے کئی مرتبہ ’ایوری تھنگ ایپ‘ کا لفظ استعمال کرچکے ہیں۔