عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی

Jul 12, 2022 | 12:57:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، کہیں گائے کہیں بکرے ذبح،تو کہیں اونٹ قربان کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی شہریوں کو قصاب کا انتظار ہے، مہمانوں کیلئے پکوان تیار تب ہوں گے جب جانور ذبح ہو گا، حصے ہوں گے تو اپنے حصے سے رشتے داروں کیلئے گوشت کی ڈشیں بنیں گی۔ دوسری جانب پنجاب میں صفائی آپریشن پوری لگن سے جاری ہے، لاہور میں اب تک 44 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔ پارکس، اجتماعی قربان گاہوں کی واشنگ مکمل، مین شاہراہوں پر فینائل کا چھڑکاؤ کر دیا گیا۔

اُدھر بچہ پارٹی نے آج بھی بھرپور دن گزارنے کا پلان بنایا ہے، سیر سپاٹے ہوں گے یا کزنز کے گھر جائیں گے جہاں خوب مستی ہو گی، عید کی خوشیاں دوبالا ہوں گی۔ یار دوستوں نے سینما گھروں میں ڈیرے ڈالنے کا ارادہ کر لیا ہے۔