دانش کنیریا کو بڑا جھٹکالگ گیا، عدالت نے درخواست مسترد کردی

Jan 12, 2022 | 22:20:PM
سندھ ہائیکورٹ، سابق ٹیسٹ کرکٹر، دانش کنیریا
کیپشن: دانش کنیریا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دانش کنیریا کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دانش کنیریا کو پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔وکیل پی سی بی نے کہا کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے پابندی لگائی ہے، دانش کنیریا پر عمر بھر کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ انگلینڈ کی عدالت نے بھی دانش کنیریا کی اپیل مسترد کی تھی، سابق کرکٹر پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔وکیل دانش کنیریا نے کہا کہ کرکٹر نے سپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کروائی تھی جسے وہ قبول بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کو لاکھوں برطانوی پائونڈ کے ساتھ ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا،تحقیقات شروع
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے لہذا دانش کنیریا کو بھی ڈومیسٹک میچز میں کوچنگ کی اجازت دی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ معافی۔۔تھوک کر روٹی پکانے والے ایک اور ہوٹل کی ویڈیو وائرل۔۔پولیس نے کیا ایکشن لیا۔۔؟