خیرپور:ننھی کلی کا قتل ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق 

Jan 12, 2021 | 13:07:PM
خیرپور:ننھی کلی کا قتل ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک اور ننھی کلی مبینہ طور پر درندہ صفت کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل کردی گئی ۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ 7 سال  کی مغوی بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 2 روز قبل اغوا کی جانے والی بچی کی لاش گزشتہ روزکھیت سےملی تھی۔ نامعلوم ملزمان ننھی کلی مونیکا کو اغوا کرکے کیلوں کے باغ میں لے گئے اور مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنایا۔سفاک درندوں نے جرم چھپانے کے لئے معصوم بچی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش وہیں چھپا دی، لوگ جب باغ پہنچے تو بچی کی لاش ملی، واقعے کی اطلاع  ملنے پر پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئےہسپتال منتقل کردیا۔

والد کی مدعیت میں خاتون سمیت5 افراد کو گرفتار  کرکے قتل اور  دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی خیرپور امیرسعود کے مطابق بچی کےجسم سے سیمپل اور فنگرپرنٹس لئے ہیں، علاقے کے مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے،جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔