کوئٹہ;4 جماعتی اتحاد کا صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان 

Feb 12, 2024 | 19:07:PM
کوئٹہ;4 جماعتی اتحاد کا صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کوئٹہ  میں انتخابی نتائج کے خلاف 4جماعتی اتحاد نے کل صوبہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انتخابی نتائج کے خلاف 4 جماعتی اتحاد کی احتجاجی تحریک زور پکڑنے لگی،چار جماعتی اتحاد کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر کے دفتر کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا جارہا ہے،انتخابی نتائج کی درستگی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ بی این پی ، پشتونخوامیپ، نیشنل پارٹی اور ایچ ڈی پی کے درمیان اتحاد پر غور کیا جا رہا ہے،چاروں قوم پرست جماعتوں میں  تحفظ جمہوریت تحریک  چلانے کی تجویز زیر غورہے ،اس کے علاوہ چاروں جماعتوں نے  آئندہ پی ڈی ایم طرز کی وفاقی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ بھی  زیر غور ہے ، چاروں جماعتوں کا سربراہی اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے  ، سربراہی اجلاس میں زیرغور تجاویز پر حتمی فیصلہ ہوگا،4جماعتی اتحاد نے  انتخابی نتائج پر ن لیگ کے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پرویز خٹک کی سیاست سے کنارہ کشی کی خبریں، سینئر سیاستدان نے تردید کردی