موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Feb 12, 2023 | 23:41:PM
موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری،گورنر پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا